خورشیدافغانستان

اخبار افغانستان

خورشیدافغانستان

اخبار افغانستان

فرانسیسی جریدہ توہین آمیزکارٹون شائع کرے گا.

فرانسیسی جریدے شارلی ایبدو نے آئندہ بھی توہین آمیزکارٹون شائع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

فرانسیسی جریدے شارلی ایبدو نے آئندہ بھی توہین آمیزکارٹون شائع کرنے کا اعلان کیا ہے۔تاریخ شائع کریں : سه شنبه ۲۳ دی ۱۳۹۳ گھنٹہ ۲۰:۲۷موضوع نمبر: 179260 فرانسیسی جریدے شارلی ایبدو نے آئندہ بھی توہین آمیزکارٹون شائع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس جریدے کے وکیل ریچرمالکا نے اتوار کو کہا کہ جریدہ اپنی سابقہ پالیسیوں کو جاری رکھے گا اور طے پایا ہے کہ وہ اپنے اگلے شمارے میں ایک بار پھر کارٹون شائع کرےگا۔ اس جریدے کا اگلا شمارہ جو جمعرات کو شائع ہوگا، سولہ زبانوں میں ہوگا اور اس کی تیس لاکھ کاپیاں شائع کی جائیں گی۔ واضح رہے کہ شارلی ایبدو نے سن دوہزارچھ میں ڈنمارک کے ایک جریدے ایلانڈز پوسٹ میں شائع ہونے والے پیغمبراسلام (ص) کے توہین آمیز کارٹون کو دوبارہ شائع کیا تھا جس پر پوری دنیا کے مسلمانوں نے احتجاج کیا تھا۔ اس درمیان فرانس کی مسلم برادری نے بتایا ہے کہ شارلی ایبدو پر حملے کے بعد سے اب تک اس ملک میں مسلمانوں کے مذہبی مقامات اور مراکز پر پچاس سے زیادہ حملے ہوچکے ہیں۔

نظرات 0 + ارسال نظر
امکان ثبت نظر جدید برای این مطلب وجود ندارد.